پی ٹی اے: ٹوئٹر انتظامیہ غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے

پی ٹی اے

پہلی سم کے فور ی بعدخریدی گئی نئی سم 8گھنٹے کے بجائے کب ایکٹو ہوگی؟ پی ٹی اے کا بڑا اعلان


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میں بندش، ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے یہ مطالبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی انتظامیہ سے کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے بطور پروپگنڈہ ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے نے مواد کواعتدال پر رکھنے والی ٹیموں کو فوری متحرک کردیا ہے۔

پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد نہ ہٹانے پر پانچ ایپلیکیشنز بلاک کر دیں

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غلط اوربے بنیاد معلومات پھیلانےکی موجودہ مہم میں شامل ہینڈلز کوبلاک کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں