کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی



کراچی: حکومت سندھ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے باضابطہ طور پر کمیٹی قائم کردی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ہوٹل سے گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے قائم جانے والی کمیٹی میں صوبائی وزرا سعیدغنی، ناصرحسین شاہ، سردارشاہ، اویس قادرشاہ اور مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی قائم کی جانے والی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی درج کی جانے والی ایف آئی آر سمیت پولیس پر ڈالے جانے والے مبینہ دباؤ کی تحقیقات کرے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم کی جانے والی کمیٹی ہوٹل میں مریم نوازاورکیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے کمرے پر مارے جانے والے چھاپے کی بھی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو یہ مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے کہ وہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ سلوک کی بھی تحقیقات کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

ہم نیوز کو ذمہ دار زرائع نے بتایا ہے کہ سعید غنی کی کنوینر شپ میں قائم کی جانے والی کمیٹی آئندہ 30 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائے گی۔

 


متعلقہ خبریں