نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

ٹی ٹوینٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فوٹو/فائل


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

جاری شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا

جاری شیڈول کے مطابق  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز میں شائقین کو بھی آنےکی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈکرکٹ بورڈنےٹکٹوں کی فروخت بھی آن لائن شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔

منصور رانا ٹیم منیجر، مصباح الحق ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ وقاریونس کو مینجمنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن اور فیلڈنگ کوچ  بدالمجید بھی مینجمنٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا، ناصر شاہ

اسی طرح اسٹرنٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسرملک اور اسسٹنٹ ٹوہیڈ کوچ شاہداسلم بھی مینجمنٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔ میڈیامنیجر رضا راشد  اور ملنگ علی مساجر بھی مینجمنٹ  میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کھلاڑی  یونس خان اور مشتاق احمد کو مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یونس خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے مینجمنٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یونس خان دورہ انگلینڈ کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے مہمان ٹیم کا ااسلام آباد یئرپورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستان کرکٹ کونسل ذرائع کے مطابق زمبابوے ٹیم  کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں