سندھ: کورونا وائرس کے 276 مزید نئے کیسز رپورٹ

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 276 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا: اسلام آباد میں مزید تین تعلیمی ادارے سیل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے کیسز کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 917 ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہارنے والے افراد کی کل تعداد دو ہزار 591 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سید مرادعلی شاہ نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 22 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

حکومت کو لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور شروع کر دیا، کورونا ایڈوائزری گروپ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 97 ہزار 387 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں