‘‘وفاقی حکومت، سندھ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے’’

پاکستان بار کونسل کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہیے۔

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی کراچی میں ہونے والی گرفتاری پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ  کو اغوا کیا گیا۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ
آئی جی سندھ کو کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکوگرفتارکرنے کے لیے مجبورکیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی گرفتاری میں مریم نوازکی چادراورچہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام اورہمارےکلچرمیں خواتین کا تقدس پامال کرنےکی ممانعت ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ہوٹل سے گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں