آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات

فوٹو: فائل


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اورمرالہ کا دورہ کیا ہے۔

ایل او سی: جنرل باجوہ کا چھمب سیکٹر کے اگلےمورچوں کا دورہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کو کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ میں آپریشنل اور تربیتی و انتظامی امور پربریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب اورمرالہ ہیڈورکس میں تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جوانوں کی بہترین تربیت لازم ہے، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی قابلیت اورمتاثر کن تربیتی معیار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں