خزانےکو 2 سو کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2 افسر گرفتار


اسلام آباد: قومی خزانے کو دوسو کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے دو افسر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے سات افسران کیخلاف  مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے  کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کےمالی معاملات میں خردبرد کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ساوتھ ریجن کراچی اور ہیڈ آفس  اسلام آباد کےسات افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ، ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب

ایف آئی  اے کے مطابق سات ملزمان میں سے دو ملزمان احمد فراز اور ذوالفقارعلی سومرو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگرملزمان میں دانش علی، منصور احمد، منیراحمد، شاہد مرتضیٰ اور نسیم افسر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے ملک بھر کے 439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔

اس فیصلے کی وجہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا مسلسل مالی بحران کا شکار ہونا تھا اور کارپوریشن کا خسارہ آٹھ  ارب سے تجاوز کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں