کیا حکومت سندھ مریم اور شکور سے تحقیقات کرے گی؟ شہزاد اکبر

Shahzad Akbar

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت سندھ کیا مریم اور شکور سے تحقیقات کرے گی؟

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

شہزاد اکبرنے اپنے جاری کردہ پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ مریم صاحبہ اور شکور گارڈ اب اس سارے کھیل کے اہم مہرے کے طور پر سامنے آچکے ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچاؤ مہم پر ہیں، شہباز گل

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اب اس سارے کھیل کے محرکات جاننا اور بھی ضروری ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں