راولپنڈی: گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن، کورونا کے تین کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

راولپنڈی: گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے ہیں۔

کورونا: اسلام آباد میں مزید تین تعلیمی ادارے سیل

ہم نیوز کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن کے تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر کالج کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

حکومت کو لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور شروع کر دیا، کورونا ایڈوائزری گروپ

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2020 تک بند رہے گا۔

سندھ: کورونا وائرس کے 276 مزید نئے کیسز رپورٹ

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے 104 کورونا کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں