کراچی: کمرے کے دروازے پر زور لگانے والا مریم نواز کا گارڈ ہے، شہباز گل

پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا، شہباز گل 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں کمرے کے دروازے پر زور لگانے والامریم کا اپنا گارڈ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ شخص فوٹیج میں دکھائی دے رہا ہے۔

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ فوٹیج میں دکھائی دینے والا سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ فوٹیج میں دکھائی دینے والا سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص جھوٹی باجی مریم کا اپنا گارڈ ہے۔

شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے استفسار کیا ہے کہ کتنا جھوٹ اوربولو گے آپ لوگ؟ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جھوٹوں سے محتاط  رہیں، یہ اس کام کے ماہرہیں۔

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چودھری

حکومت سندھ نے کراچی کے واقع پر وزرا کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے کنوینر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی آئندہ 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں