کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 لاکھ 50 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار 289 افراد متاثر اور 11 لاکھ 50 ہزار 144 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 14 لاکھ 54 ہزار 781 ہو گئی ہے اور 99 لاکھ 43 ہزار 364 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 292 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  87 لاکھ 47 ہزار 864 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 78 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 14 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار8 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع

اسپین میں 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 28 ہزار 338 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا میں 29 ہزار 802 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 98 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 83 ہزار 116 افراد متاثر اور 34 ہزار 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں