ٹرمپ نے بھارت کو غلیظ، گندہ اور بے ہودہ قرار دے دیا

ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے،نیو یارک ٹائمز

فائل فوٹو


امریکی صدارتی انتخابات کی بحث کے دوران ڈونلڈٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ گزشتہ روز ہوا جس میں امریکی صدر نے بھارت کو غلیظ، گندہ اور بے ہودہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں تقریبا 40 لاکھ بھارتی شہری رہتے ہیں جن میں سے تقریبا 25 لاکھ  کو ووٹ ڈالنے کا بھی حق حاصل ہے۔ بھارتی ووٹرز کسی بھی صدارتی امیدوار کیلئے اہم ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ بھارتی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مودی میرے دوست ہیں تو امریکہ میں موجود بھارتی ووٹرز مجھے ہی ووٹ دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ان کے بہت ہی گہرے دوست ہیں۔’ہمیں وزير اعظم نریندر مودی کی بھی عظیم حمایت حاصل ہے۔ میں تو یہی سوچوں گا کہ بھارتی نژاد امریکی لوگ تو ٹرمپ کے لیے ووٹ کریں گے‘۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئےاپنی انتخابی مہم کے تحت ’فور مور ایئرز‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ہیوسٹن کے ‘ہاؤڈی موڈی‘ اور احمدآباد میں منعقدہ ‘نمستے ٹرمپ‘ جیسے پروگراموں میں نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریروں کی جھلکیاں پیش کی گئی تھیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں غالباً پہلی بار کسی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ تشہیری مہم کی ویڈیو جاری کی گئی ۔

ٹرمپ نے بھارتی نژاد ووٹروں کو اپنی طرف آمادہ کرنے کے لیے پہلی بار ہندوؤں کے لیے ایک علیحدہ اتحادی گروپ تشکیل دیا ہے جب کہ سکھوں کے لیے بھی ایک الگ گروپ بنایا ہے۔

امریکی انتخابات کیلئے ہونے والے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کیلئے جن الفاظ کا استعمال کیا اس بعد قوی امکان ہے کہ ان کا بھارتی ووٹ بینک متاثر ہوگا۔


متعلقہ خبریں