کراچی واقعہ کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے، مریم نواز



لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعہ کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ 

پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بغیر پنجاب اور نواز شریف کے بغیر پاکستان لاوارث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے گھبرانے سے پتہ چلتا ہے کہ میاں نواز شریف ملک میں نہ ہو کر بھی یہاں ہی موجود ہیں۔ بھائی کا ساتھ دینے پر شہباز شریف کوجیل بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمرے کے دروازے پر زور لگانے والا مریم نواز کا گارڈ ہے، شہباز گل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف نےکہا بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کام نہیں، کراچی واقعہ نے ثابت کر دیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کیلئے بھی شک نہیں ہوا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے پیچھے پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی سے مخالفت ضرور ہے لیکن وہ چادر اور چاردیواری کا تقدس کا خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ پر وزیراعظم کہیں نظر نہیں آئے، کدھر  ہیں عمران خان ؟ کسی بھی معاملے  پر کوئی بیان  نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے بلاول بھٹو مجھ سے زیادہ غصے میں تھے، فوری طور پر ہر بلاول اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مجھے کال کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں ہو رہا۔ روٹی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے اور مارکیٹ سے آٹا بھی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بلوچ  طلبہ کے مسئلے پر کل بلوچستان میں آواز اٹھاؤں گی اور کل کوئٹہ جلسے  میں شرکت کروں گی۔ بلوچ طلبہ سے اسکالر شپس واپس لی گئیں جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبہ مارچ میں فاٹا، بلوچستان اور دیگر افراد شامل ہیں، طلبہ سڑکوں پر  ہیں،  مارچ کے شرکاکو ان کا حق دیا جائے، شہباز شریف نے طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں، کون سی آفت آئی کہ واپس لے لی گئیں۔


متعلقہ خبریں