نوازشریف15جنوری تک جیل میں ہوں گے، شبلی فراز



اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور وہ 15 جنوری2021 تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا نوازشریف 15 جنوری تک کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہوں گے۔ ن لیگ میں کھینچاتانی ہو رہی ہے اور بہت جلد تقسیم ہوجائے گی۔

ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والے نوٹ کوعزت دیتے تھے۔ ہم نوازشریف سے وہ پیسہ واپس کروائیں گے جو انہوں نے غریبوں کا لوٹا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں اور ان کے سابق وزرا سب نیب زدہ ہیں۔ نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے اداروں کی طرف توپوں کا رخ موڑ دیا۔

جلسے توقعات کےمطابق نہیں ہوئےتواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جنوری میں حکومت جانے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن سال نہیں بتا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے درباری روز جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹ ان کی گھٹی میں شامل ہے۔ یہ خود کوسیاست کاشاہی خاندان سمجھتے ہیں۔

سندھ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے متعلق وزیراطلاعات نے کہا کہ واقعے کے فوٹیج سب نے دیکھ لی ہے۔ صفدراعوان بڑے اطمینان اور سکون کے ساتھ گاڑی تک گئے۔

صفدراعوان کو پولیس نے پروٹوکول دیا اور ان کے چہرے پر کوئی غصہ نہیں تھا۔ مریم نواز کے آج کے بیانات میں بھی تضاد تھا۔

شبلی فراز نے کہا سندھ حکومت اور ن لیگ کے بیانات میں کوئی جوڑ نہیں۔ مجھے لگتا ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان سے والدہ کا بدلہ لے لیا۔


متعلقہ خبریں