دروازہ توڑ کر مریم نواز کی پرائیویسی پر حملہ کیا گیا، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر مریم نواز کی پرائیویسی پر حملہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ پر سب کچھ سامنے آگیا۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کی ساری تصویر کھل کر سامنے رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے آرمی چیف سے علیحدہ سے ملاقات کی تردید کردی

میزبان شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی چھٹیوں پر جانے کی درخواستوں کا واقعہ  ماضی میں نہیں ہوا،کچھ تو ہوا ہے جو پولیس افسران نے ایسے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، غربت میں اضافہ اور اشیا خورونوش  کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا، کیا وجہ ہے چینی کی قیمت بڑھ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی ادارے موجود ہیں، ہمارے دور میں اپوزیشن جلسوں میں ہم  سیکیورٹی فراہم کرتے تھے، بلوچستان میں بھی اپوزیشن جلسوں کے لیے سیکیورٹی دی جانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، نواز شریف نے ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال اسپورٹس سٹی کیس:احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کراچی میں ہوتے ہیں اس لیے ملاقات بہت زیادہ نہیں ہوتی، میری پارٹی میں کسی سے بھی نارضی نہیں ،ہم چٹان کی طرح کھڑے  ہیں، آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ن لیگ میں اختلافات کا خواب دیکھنے سے روک نہیں سکتے، اورنج لائن ٹرین کے افتتاح میں تاخیر اور بی آر ٹی کا حال سب کے سامنے  ہے۔


متعلقہ خبریں