حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئےجنوری اہم

حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئےجنوری اہم

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کیلئے جنوری2021 انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو15 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ شبلی فراز نے ڈیڈلائن دی کہ 15 جنوری تک نوازشریف پاکستان کی کسی نہ کسی جیل میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں نوازشریف کے ترجمان اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ 15 جنوری2021 تک شبلی فراز ہی نہیں رہیں گے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ہم نوازشریف سے وہ پیسہ واپس کروائیں گے جو انہوں نے غریبوں کا لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف15جنوری تک جیل میں ہوں گے، شبلی فراز

نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے اداروں کی طرف توپوں کا رخ موڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے توقعات کےمطابق نہیں ہوئےتواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جنوری میں حکومت جانے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن سال نہیں بتا رہے۔

ن لیگی رہنما محمد زبیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز حکومت کےجانے کی فکر کریں۔ نوازشریف کا پاکستان آنا آسان نہیں۔


متعلقہ خبریں