پولیس مقابلے میں لڑکی کو کس کی گولی لگی؟معمہ حل نہ ہوسکا

ن لیگی رہنما

ن لیگ کے اہم رہنما پر فائرنگ حالت انتہائی تشویشناک


لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والی لڑکی کو گولی کس نے ماری یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ فاطمہ کو دو گولیاں لگیں۔ ایک گولی مقتولہ کی کمر اور دوسری گردن میں لگی۔ گردن میں لگنے والی گولی سے لڑکی کی موت ہوئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم سے نکلنے والی گولیوں کا فرانزک کروایا جائے گا۔

دوسری جانب  ڈولفن اور پیرو فورس کے اسلحے کی رپورٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے والی ڈولفن اور پیرو فورس کی ٹیم نے کوئی گولی نہیں چلائی۔ دونوں ٹیموں نے پچاس پچاس گولیاں واپس کیں۔ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے گولی چلائی۔

اسلحے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی گولی 22 سالہ لڑکی کو لگی جس سے اسکی موت ہوئی۔ ڈولفن اور پیرو فورس نے جان پر کھیل کر ڈاکوؤں کو پکڑا۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ مقتولہ کس کی گولی سے جابحق ہوئی اس کی تفتیش جاری ہے۔ فرانزک میچ ہونے پر پتہ چل جائے گا مقتولہ کس کی گولی سے جابحق ہوئی۔

ایس پی کے مطابق مقتولہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ڈاکوؤں کی گولیاں لگی ہیں جن سے موت واقع ہوئی۔


متعلقہ خبریں