کوویڈ 19 کے علاج کے لیے پہلی دوا کی منظوری

کوویڈ 19 کے علاج کے لیے پہلے دوا کی منظوری

امریکی ادارہ برائے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دوا کی منظوری دے دی ہے۔

ایف ڈی اے نے امریکی ادارے جلیڈ سائنسز کی اینٹی وائرل دوا ویکلری (ریم ڈیسویر) کی کورونا وائس کے علاج کے لیے باقاعدہ منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا

اس دوا کے استعمال کی منظوری صرف بالغ افراد اور 12 سال سے زائد عمر کے ایسے بچے جن کا وزن کم از کم 40 کلو گرام (88 پونڈ) ہو کے لیے دی گئی ہے۔

اس دوا کے استعمال کی ایک اور شرط یہ ہے کہ ویکلری کا استعمال صرف وہی مریض کریں گے جن کی نگہداشت اسپتال یا کسی ہیلتھ یونٹ میں کی جا رہی ہو۔

امریکی ادارے کی ویکلری پہلی دوا ہے جس کی ایف ڈی اے نے کوویڈ 19 کے علاج کے لیے باقاعدہ منظوری دی ہے۔

قبل ازیں ایف ڈی اے نے ریم ڈیسویر کو ایمرجنسی صورت حال میں اسپتال میں نگہداشت کے دوران استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

ویکلری کی منظوری کے موقع پر ایف ڈی اے کے کمشنر سٹیفن ایم ہاہن نے کہا کہ ایف ڈی اے کورونا وبا کی ہنگامی صورتحال کے دوران کوویڈ 19 کے علاج کی طریقہ کار کی تلاش کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار 491 افراد متاثر اور 11 لاکھ 42 ہزار 942 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار 392 ہو گئی ہے اور 96 لاکھ 74 ہزار 157 ایکٹیو کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 381 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  86 لاکھ 61 ہزار 722 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 77 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں