صدر ٹرمپ کے اہلخانہ نے وارننگ کے بعد ماسک پہن لیا

صدر ٹرمپ کے اہلخانہ نے وارننگ کے بعد ماسک پہن لیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ نے وارننگ ملنے کے بعد بالآخر ماسک پہن لیا۔

امریکی صدر کے اہلخانہ نے پہلی صدارتی بحث میں بغیر ماسک کے شرکت کی تھی جس کی وجہ سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارت کو غلیظ، گندہ اور بے ہودہ قرار دے دیا

انتظامیہ کی جانب سے واننگ دی گئی تھی کہ اگر صدارتی مباحثے میں شریک افراد نے ماسک نہ پہنا تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔

بولمانٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مباحثے میں صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بچوں ایونکا ٹرمپ، ٹیفنی اینڈ ہیری ٹرمپ نے ماسک پہن کر شرکت کی۔

انتظامیہ کی جانب سے مباحثے میں شرکت کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ماسک نہ پہننے والوں کو مباحثے سے نکال دیا جائے گا۔

ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ ماسک پہننے پر اپنے حریف جو بائیڈن کو طنز کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ماسک کو لازمی قرار دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات میں شکست کی صورت میں امریکہ چھوڑ بھی سکتا ہوں، ٹرمپ

خیال رہے کہ نومبر میں امریکہ میں انتخابات ہوں گے اور جوبائیڈن صدر ٹرمپ کیلئے سخت حریف ثابت ہو رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے پہلے ہونے والے پولز سروے کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں