سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل


ممبئی:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق ہندوستان کے کیلئے پہلا عالمی کپ جیتنے والے کرکٹ کپتان کپل دیو کی طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال فورٹیس اسکارٹس ہارٹ انسٹیٹیوٹ ( Fortis Escorts Heart Institute) منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجی اسپتال میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیوکی انجیو پلاسٹی کردی گئی۔ 61 سالہ سابق بھارتی کرکٹر کپیل دیو کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ کپل دیو کو چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

نجی اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر کپل دیو 23اکتوبر کی صبح دس بجے اسپتال کے عیمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت لے کر آئے۔ آدھی رات کو اس کا جائزہ لیا گیا اور ان کی ہنگامی کورونری انجیو پلاسٹی کی گئی۔

سابق بھارتی کوچ اور 1983  میں کپل دیو کے ساتھ بھارت کے لیے ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی مدل لال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحون کی کپل دیو کی صحت کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں کیپل دیو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاوں میں شریک ہونے کی اپیل کردی۔

کپل دیو کا شمار اپنے وقت کے دنیائے کرکٹ کے صف اول کے آل راؤنڈرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 131 ٹسٹ میچز میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 434 وکٹیں حاصل کیں اور بطور بلے باز 5248 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ سابق بھارتی کپتان نے 225 ایک روزہ میچز میں 253 وکٹیں اور 3 ہزار 783 رنز بھی بنائے۔

 


متعلقہ خبریں