کورونا: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شعبہ تعلیم سیل


بہاولپور: کورونا وائرس کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایجوکیشن شعبہ کو سیل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز فاروق ملک کے مطابق شعبہ ایجوکیشن کے  ایک  اہلکار میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ڈیپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ زیادہ تر ان لائن کلاسز لی جارہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کچھ طلباء کو کورونا کے باعث ایک ماہ بعد کلاسز میں بلایا جائے گا۔ فرسٹ اور سیکنڈ کیساتھ 7 ویں اور 8 ویں سمسٹر کی کلاسز جاری ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید13 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 6ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: اسلام آباد میں مزید تین تعلیمی ادارے سیل

پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 855 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 9ہزار646 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 اور سندھ میں 2 ہزار 591 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں