عوام کی بات اسملبی میں نہیں ہو سکتی تو پھر سڑکوں پر ہو گی، شاہد خاقان

عوام کی بات اسملبی میں نہیں ہو سکتی تو پھر سڑکوں پر ہو گی، شاہد خاقان

صوابی: پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسملبی اپنی کرسی چھوڑ کر کسی اور کو دے دیں۔

دہشت گردی کو امن میں تبدیل کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ 2018 میں ہونے والے الیکشن کی دھاندلی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کےعوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آٹا اور چینی کیسے مہنگی ہوئی ہے؟ عوام کو بتائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مک کی بدنصیبی ہے کہ ایسے حکمران میسر آئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کی بات اسملبی میں نہیں ہو سکتی تو پھر سڑکوں پر ہو گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد اے پی سی ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت ایوان میں مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت پر بات نہیں ہو رہی ہے۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا تو ترقی کرے گا۔


متعلقہ خبریں