دہشت گردی کو امن میں تبدیل کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


صوابی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو امن میں تبدیل کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں۔

ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 2013 میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور صوابی میں تمام کارخانے و فیکٹریاں بند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں رات بھر بجلی بھی نہیں آتی تھی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا تھا وہ سب کو یاد ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت تباہ ہو گئی تھی اور کوئی نیا منصوبہ بھی نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ 18/18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کی بات تھی۔

پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے صرف چار سال میں گیارہ ہزار واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے اور پانچ سال میں ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا گیا۔

کراچی واقعہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہوا، شاہد خاقان عباسی

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا نوجوان سوچ رہا ہے کہ کیا ان کا مستقبل بھی ماضی جیسا ہوگا؟ جب کہ بزرگ سوچتے ہیں کہ 60 سال گزر گئے ہیں لیکن ملک کی تقدیر نہیں بدلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں آپ نے نواز شریف کو ووٹ دیا تو جب اے پی ایس پر حملہ ہوا تو نواز شریف نے ساری سیاسی قیادت کو اکھٹا کیا اور ملک کر نیشنل ایکشن پلان بنایا۔

پی ڈی ایم کا جلسہ گوجرانوالہ، لاہور میں ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ملک میں آئی اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔


متعلقہ خبریں