اسلام آباد: کورونا سے مزید چار افراد جاں بحق، 140 متاثر

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے چار اموات اور 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4704 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 140 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 78 مرد اور 62 خواتین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا سے 129 افراد متاثر ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی ادارے سیل کر دیے گئے تھے۔

اس سے پہلے 46 تعلیمی اداروں کو  کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہےجب کہ 17 تعلیمی اداروں کو ڈی سیل بھی کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں