سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

fold

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی کے بعد 99 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1916 ڈالر ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں