ترکی: امریکہ نے ویزوں کے اجرا کا سلسلہ روک دیا


استنبول: دہشتگردی کے خدشہ کے پیش نظر امریکہ نے ترکی میں قائم سفارت خانے و قونصل خانوں سے ویزوں کے اجرا کا عمل عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

ہمہ نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ قدم ممکنہ طور پر دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر انقرہ میں قائم امریکی سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دیگر شہروں استنبول، ادانہ اور زمیر میں بھی ویزوں کے اجرا کا سلسلہ روکا گیا ہے۔

ترکی میں قائم امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ استنبول سمیت ترکی کےمختلف شہروں میں امریکی شہریوں کو اغوا یا قتل کیا جا سکتا ہے۔ امریکی شہریوں اور دیگرغیرملکیوں پردہشت گردانہ حملے کی مستند رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔انقرہ میں موجود سفارت خانہ عارضی طور پر ویزہ سروس معطل کررہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں