یورپ میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی

کورونا وائرس

فائل فوٹو


یورپ کے بیشتر ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت پکڑتی جا رہی ہے جب کہ گزشتہ دس دن کے اندر وہاں کورونا کیسز کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

ورلڈ و میٹر کے مطابق یورپین ممالک میں گزشتہ روز دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ عالمی وبا سے ایک ہزار 798 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

فرانس میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 41 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 162 افراد کی موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے جہاں گزشتہ روز 21 ہزار 242 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکومت کو لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور شروع کر دیا، کورونا ایڈوائزری گروپ

اسپین میں 20 ہزار 986 ہزار، اٹلی میں 16 ہزار 79 جب کہ روس میں عالمی وبا سے 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہعالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار 491 افراد متاثر اور 11 لاکھ 42 ہزار 942 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار 392 ہو گئی ہے اور 96 لاکھ 74 ہزار 157 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 381 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  86 لاکھ 61 ہزار 722 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 77 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں