بینک ملازمین کے لیے خوشخبری: دوسری شادی کریں،ایک کروڑ دینار پائیں

گٹکا کھانا دولہے کو مہنگا پڑ گیا: دلہن کا شادی سے انکار، بارات واپس

بغداد: اگر آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں، بینک میں ملازمت کرتے ہیں، ملازمت کرتے ہوئے دو سال ہو چکے ہیں اور پہلی شادی پر آپ نے کوئی قرض بھی نہیں لیا تھا تو دوسری شادی کرنے پہ آپ کو ایک کروڑ دینار کا قرض مل سکتا ہے۔

معروف اداکار اور ریسلر جان سینا نے دوسری شادی کر لی

ہم نیوز نے عربی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ پیشکش عراق کے معروف بینک الرشید کی جانب سے ان بینک ملازمین کو کی گئی ہے جو دوسری شادی کے خواہش مند ہیں۔

یہاں یہ بات پیش نظر رہے کہ عراق میں ان کنواری لڑکیون کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جن کی عمریں 35 سال سے تجاوز کرچکی ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ دنوں اسکائی نیوز کی جانب سے ایک سروے بھی کیا گیا تھا۔

دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

عربی ویب سائٹ کے مطابق عراق کے بینک الرشید کی جانب سے دو دن قبل جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر وہ بینک ملازم جو پہلے سے شادہ شدہ ہو، اس نے پہلی شادی کرنے کے لیے قرض نہ لیا ہو اور اس کی ملازمت کو دو سال کا عرصہ بیت چکا ہو، دوسرا نکاح کرنے کے لیے بینک سے دس ملین دینا کا قرض حاصل کرسکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق  ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عراق میں معمر کنواریوں کی شرح 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سلطان گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام

عربی ویب سائٹ کے مطابق عراق میں سیاسی عدم استحکام، معاشی ابتری اور دیگر عوامل کے سبب لڑکیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ان سے شادی کرنے والے لڑکے یا تو ملک میں نہیں ہیں اور یا پھر وہ ہر وقت بیرون ملک جانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں