رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا

رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر رؤف حسن کا تقرر کردیا گیا ہے۔

رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت رؤف حسن کی تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے۔

رؤف حسن کو نامزد کیے جانے سے متعلق حکومتی فیصلے کی بابت ہم نیوز نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری کے بھائی ہیں۔

عام آدمی کا کاروبار نہیں چلا تو حکومتی کاروبار بھی نہیں چلے گا، محمد مالک

وزیر اعظم عمران خان نے 12 اکتوبر 2020 کوچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی درخواست منظور کر لی تھی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اس ضمن میں ازخود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ایک ماہ قبل بھی وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیر اعظم کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں