بلوچستان: سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

بلوچستان: دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید، میجر ، سپاہی زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور چارمبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بلوچستان کے شہر دشت میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا تو ان پر فائرنگ شروع کردی گئی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی تو مبینہ طور پر چار دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جلسہ جمہوری عمل ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: وزیر داخلہ بلوچستان

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ نیکٹا نے بھی گزشتہ روز تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں