پاکستانی الیکٹرکل انجینئرنگ کے طلبہ نے وولیٹیج کنٹرول کرنے کا آلہ تیار کرلیا

پاکستانی الیکٹرکل انجینئرنگ کے طلبہ نے وولیٹیج کنٹرول کرنے کا آلہ تیار کرلیا

کراچی: وولٹیج میں کمی بیشی کی صورت میں گھروں کی الیکٹرانک اشیاء کا خراب ہونا معمول کی بات ہے لیکن کراچی کی نجی یونیورسٹی کے الیکٹرکل انجینئرنگ کے طلبہ نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

کراچی کے انجینئرنگ طلبہ نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین نقصان سے بچ سکیں گے بلکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو بھی اس حوالے سے فالٹ دور کرنے کے لیے الرٹ موصول ہوگی۔

الیکٹرکل انجینئرز نے گھروں میں وولیٹیج کنٹرول کرنے کا آلہ تیار کرلیا ہے۔ اسمارٹ آئی او ٹی پی ایم ٹی نامی پراجیکٹ وولٹیج میں کمی یا زیادتی کی صورت نہ صرف گھروں میں موجود الیکٹرکل اشیاء کو محفوظ رکھے گا بلکہ متعلقہ الیکٹرکل کمپنی ک فالٹ دور کرنے کے لیے فوری پیغام بھی پہنچائے گا۔

مزید پڑھیں:نیپرا: بجلی مہنگی پیدا ہونیکا انکشاف، پرانے پاور پلانٹس بند کرنیکی سفارش

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئرنگ کے طالب علم محمد ذیشان نے کہا کہ اس آلہ کو علاقے کی پی ایم ٹی میں نصب کردیا جائے تو بجلی فراہم کرنے والی متعلقہ کمپنی ٹرانسفارمرز کی براہ راست مانیٹرنگ بھی کرسکتی ہے۔

انجینئرنگ کے استاد مرزا محمد فرخ وحید بیگ کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کی تیاری میں 25 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔ نجی جامعہ کے اساتذہ نے طلبہ کے پراجیکٹ کو حکومتی سطح پر سپورٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی فراہم کرنے والے اداروں سمیت گھریلو صار فین اسمارٹ پی ایم ٹی کے استعمال کے ذریعے بڑے  نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں