اگلے پانچ برس میں روبوٹس 8 کروڑ سے زائد ملازمتیں ختم کر دیں گے


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اگلے پانچ برس کے دوران مخلتف شعبوں میں کام کرنے والے 8 کروڑ سے زائد افراد کی جگہ روبوٹس لے لیں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم  (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ کے مطابق تقریبا تین سو عالمی کمپنیوں کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے چار کمپنیاں اپنے کام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے میں انسانوں کے لیے 9 کروڑ سے زائد نئی نوکریاں بھی نکلنے کی اُمید ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کنٹینٹ کریشن کے شعبوں میں زیادہ تر ملازمت کے لیے آسامیاں پیدا ہوں گی۔

کورونا وائرس کے سبب ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں ختم

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن شعبوں میں انسان کو روبوٹس پر برتری حاصل ہو گی ان میں انتظامی امور چلانا ، مشاورت ، فیصلہ سازی اور کمیونیکیشن کے دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

دوسری جانب جن شعبوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹ لے لیں گے ان میں اسٹاک ریکارڈر منیجر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، اکاؤنٹس اینڈ آڈٹ، کسٹمر سروس ورکرز اور آپریشنل منیجر سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں