سندھ: صوبائی محکمہ خوراک نے آٹے کی قیمتیں مقرر کردیں

ہشیار: فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے 15 کلو آٹے کا تھیلا لوٹ لیا

کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ خوراک نے آٹے کی قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی: آٹا ایک ہفتے میں 10 روپے کلو تک مہنگا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت آٹے کی ایکس مل قیمت 41 روپے 83 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اب صوبے میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 418 روپے میں ملے گا۔

لاہور: کھلے آٹے کے حصول کیلئے عوام کی خواری بدستور جاری

ہم نیوز نے دس اکتوبر 2020 کو خبر دی تھی کہ گندم کی قلت کے باعث ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں دس روپے فی کلو گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں دس اکتوبر 2020 کو آٹا 71 روپے فی کلو گرام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں دس روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا تھا۔

لاہور: گندم کی قیمت میں اضافہ، فلورملز نے آٹے کی سپلائی کم کر دی

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آٹے کے کاروبار سے منسلک عبدالوہاب نے بتایا تھا کہ روزانہ مل سے نیا ریٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں بوری کی قیمت پانچ سو روپے تک بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں