بلوچستان: دشت میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا ہے، میر ضیا اللہ لانگو

سیکورٹی انتظامات مزید سخت کریں گے، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ دشت میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا ہے۔

بلوچستان: سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارا جانے والا کالعدم تنظیم کا کمانڈر عبدالکریم کرد تھا جوکوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں ملوث تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اس دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

صوبہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا اور چارمبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

سی ٹی ڈی حکام نے بلوچستان کے شہر دشت میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا تو ان پر فائرنگ شروع کردی گئی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی تو مبینہ طور پر چار دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

جلسہ جمہوری عمل ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: وزیر داخلہ بلوچستان

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں