یوم اقوام متحدہ: پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا پیغام

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کی رہنمائی میں پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی رکنیت کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔

سلامتی کونسل ہندوتوا گروپوں کی دہشتگردی نظرانداز کررہی ہے،منیر اکرم

ہم نیوز کے مطابق یوم اقوام متحدہ کےموقع پرپاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جاری کردہ اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے فوراً بعد ہی اقوامتحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یواین چارٹرکے بنیادی اصولوں کے احترام وفروغ دینے کے لیےسرگرمی سے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن کی خدمات میں حصہ لینے والےممالک میں پاکستان سب سے بڑا دستہ ہے۔

پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیموں کے ذریعے معاشی اورسماجی تعاون فعال طورپرآگے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پاکستان پانچ مرتبہ خدمات سرانجام دے چکا ہے۔

کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

ہم نیوز کے مطابق منیر اکرم نے کہا کہ 2005 میں قائم ہونے کے بعد ہیومن رائٹس کونسل پر پاکستان کا انتخاب پانچویں بارہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقتصادی اور سماجی کونسل کی چھ مرتبہ صدارت کی ہے۔


متعلقہ خبریں