پاکستان میں کورونا وائرس کے 847 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 12 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار 235 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 10 ہزار 101 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 334 اور سندھ میں 2 ہزار 594 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 268، اسلام آباد میں 207، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 764 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، 55سال سے زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کی اجازت دینے کی تجویز

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں