کراچی سے صحافی لاپتہ

کراچی سے صحافی لاپتہ

فوٹو: فائل


کراچی: نجی نیوز چینل کے رپورٹر علی عمران گزشتہ شام سات بجے سے لاپتا ہیں۔

علی عمران کراچی میں سچل تھانےکی حدودمیں واقعہ گھر سے گزشتہ شام قریبی بیکری گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر مقدمہ

اس ضمن میں علی عمران کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر یہ کہہ کر باہر نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں لوٹ آئیں گے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔

جیو نیوز سے منسلک صحافی علی عمران کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر کا موبائل فون بھی گھر میں ہے جب کہ گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدغنوں کے شکنجے میں جکڑا ’سیسی‘ کا میڈیا

پولیس نے صحافی کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے، جلد ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جائے گا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جائے گی تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں