این آر او کی ضرورت خود عمران خان کو ہے، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، این آر او کی ضرورت خود عمران خان کو ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہو گا اور کوئٹہ جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے پر سب کو افسوس ہے اور اس سے حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔ کراچی واقعے کی تحقیقات کا حق سندھ حکومت کو ہے تاہم کراچی واقعہ کی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے وہ تو روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے لیکن حکومت کی توجہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہے۔ ملک میں لوگ آٹا اور چینی کو ترس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ این آر او کی ضرورت کسی اور کو نہیں بلکہ خود وزیر اعظم عمران خان کو ہے۔ سیلیکٹڈ کو معلوم ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے وہاں کوئی ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان اپنا قد اونچا کرنے کے لیے نواز شریف کا نام لیتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں