ترکی میں دہشتگردی کا خدشہ: امریکی ویزہ سروس معطل

ترکی میں دہشتگردی کا خدشہ: امریکی ویزہ سروس معطل

فوٹو: فائل


استنبول: ترکی میں امریکی سفارت خانہ نے دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر ویزہ سروس معطل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 4 پاکستانی ترکی کے بارڈر پر حادثے کا شکار

امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی کے مختلف شہروں میں امریکی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مستند رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے مختلف شہروں میں امریکی شہریوں کو اغوا یا قتل کیا جاسکتا ہے، اس لیے استنبول میں موجود امریکی سفارت خانہ نے عارضی طور پر ویزہ سروس معطل کردی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی پرہجوم جگہوں پر زیادہ محتاط رہیں جہاں زیادہ تعداد میں غیرملکی افراد یا امریکی شہری پائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: صدر کے دستخط، آیا صوفیہ میوزیم سے پھر مسجد میں تبدیل

امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شاپنگ مالز اور بڑی عمارتوں میں زیادہ احتیاط کریں۔

ترکی میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے ترکی میں قیام پذیر امریکی شہریوں اور امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے آنے والے ترکی کے شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانے پر ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں