وزیر اعظم کیجانب سے شہباز شریف کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

دائر کردہ درخواست میں شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، انکوائریز اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے، شبلی فراز

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اور اسی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔


متعلقہ خبریں