مسلم لیگ ن کی کرپشن پکڑوانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، شہباز گل



اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کرپشن پکڑوانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران انہوں نے اپنے کیمرہ مین سے ویڈیو بنوائی اور کہا وائرل کردو۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کا ذاتی  رپورٹر لفٹ میں ویڈیو بناتا رہا، کیپٹن (ر)صفدر کہتے رہے کہ ویڈیو وائرل کردینا، کیپٹن (ر)صفدر جہاں جہاں جاتے ہیں ذاتی رپورٹر وہاں کی ویڈیو بنا رہاہوتا ہے۔ ذاتی رپورٹر نے ساری جگہ کو ایسے کور کیا جیسے شادی کی تقریب کور ہوتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے 2 خاندان سیاست میں آگئے، یہ دونوں خاندان چاہتے ہیں ان کی ہر بات کا یقین کیا جائے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےکہنے پر سندھ پولیس افسران نےچھٹی کی درخواستیں دیں، منہ بولے بہن بھائی نے  یا تو ایک دوسرے سے بدلہ لیا یا پھر کوئی اور منصوبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر کو پکڑنا ہوتا تو اور طریقوں سے پکڑا جا سکتا تھا، ن کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے فائدہ اٹھایا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف انقلابی ہیں تو واپس آئیں، ہم آپ کوکرپشن کرنے دیں گے نہ حکومت میں آنے دیں گے، اشرافیہ اور عوام کے لیے قانون کی روش بدلنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری، مولانا فضل الرحمان سے مریم نواز کی ملاقات

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ڈالر کو مصنوعی روکا گیاجس کے باعث مہنگائی  ہوئی، عمران خان وہ لیڈر ہیں جن کا دل عوام کے درد کے ساتھ دھڑکتا ہے۔


متعلقہ خبریں