تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی، بلاول بھٹو زرداری

گلگت: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت میں انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مہم حکومت بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مہم گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت کی عوام کو اپنا آئینی حق دلا سکتی ہے اور پیپلز پارٹی نے اس کے لیے کوششیں بھی کی ہیں۔ مجھے بنانا اور اپنی والدہ کا خواب پورا کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا تھا حکومت میں آنے کے بعد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے اور آج یہی نعرہ گلگت بلتستان کی عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے لیکن گلگت بلتستان کی عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ اپنا حق چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی لیکن عوام نے عوام کو تباہی سے بچانا ہے۔ پیپلز پارٹی نے روزگار کے دروازے کھول دیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان این آر او پر بات نہیں کریں گے، شیخ رشید

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان اب مزید انتظار نہیں کریں گے بلکہ اپنا حق چھین کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گللگت بلتستان ہو یا کراچی ہو پورے ملک کا ایک ہی نعرہ ہے ’’گو عمران گو‘‘، جس نے ملک کے نوجوانوں کو نہ صرف بے روزگار کیا بلکہ پورے ملک کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز