عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے الزامات کیخلاف درخواست دے دی


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے الزامات کے خلاف درخواست دے دی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نے عثمان ڈار کو فکس کرنے کا حکم دیا ہے اور عثمان ڈار نے بڑی بات عادل شاہ زیب میں خواجہ آصف کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر عثمان ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ خواجہ آصف نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کبھی مجھ سے خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں، ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا: خواجہ آصف

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایسا الزام لگانے کے بعد خواجہ آصف پر 62/63 لگنا چاہیے۔

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، خواجہ آصف کے اعصاب پر سوار ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں خود کہہ رہی ہیں کہ خواجہ آصف سلیکٹڈ ہیں۔


متعلقہ خبریں