پی سی بی کی 187 کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دستخط کرنے کی تصدیق

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 20-2021 کے لیے 187  کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دستخط کرنے کی تصدیق کردی

پی سی بی  کے مطابق سیزن 20-2021 کے کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ، میچ فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کا حصہ رقم کا حصہ ملے گا۔ بارہ ماہ پر مشتمل ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 40 ہزار سے لے کر ایک لاکھ  50 ہزارروپے ماہوار وظیفہ ملے گا۔

پی سی بی کے مطابق 32 کھلاڑیوں نے ساڑھے پانچ ماہ پر مشتمل سیزنل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں۔ یہ کنٹریکٹ پاکستان کپ ختم ہونے پر مکمل ہوجائے گا۔

پی سی بی کے مطابق  کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس، میچ فیس اور انعامی رقم کا حصہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی: اسموگ کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

 پی سی بی نے پانچ قومی کرکٹرز کے لئے مخصوص کٹیگیری متعارف کرادی ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کامران اکمل، محمد حفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض اور عمر گل نے ایونٹ بیس کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔ ان کھلاڑیوں کی محددو فارمیٹ کے لیے دستیابی کی غرض سے کٹیگری کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی لاؤنس، میچ فیس اور انعامی رقم میں ان کا حصہ ملے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر گل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں، اس لیے انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ تک کی ادائیگی کی جائیگی۔

پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ پر دستخط کرنے والوں کے علاوہ بھی  70 کرکٹرز اضافی کھلاڑیوں کے پول میں دستیاب ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو سیزنل یا ایونٹ بیس کنٹریکٹ پیش کیا جاسکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ کے حصول کے لیے متعلقہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو اس کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر قائداعظم ٹرافی سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔  سلمان بٹ نے کنٹریکٹ بھی سائن نہیں کیا۔ سابق کپتان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون میں شامل نہ ہونے پر سیکنڈ الیون میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں