مریخ پر 10 لاکھ افراد بسانے کی تیاری، انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا

مریخ پر 10 لاکھ افراد بسانے کی تیاری، انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا

معروف امریکی کمپنی اور خلائی مشن اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک (Elon Musk) کا بڑا منصوبہ، سیارہ مریخ پر 10 لاکھ افراد کو بسانے کی تیاری شروع کردی گئی، مریخ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے سیارے کے گرد سیٹلائیٹ بھی چھوڑا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے 2025 کے مریخ مشن کے لیے ایلون مسک نے مریخ کے مدار میں چھوڑنے کے لیے اسٹار لنک سیٹلائیٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جب مریخ پر شہر بس جائے گا تو وہاں کے افراد کو ایک دوسرے سے رابطے کی ضرورت ہو گی۔ مصنوعی سیارہ مریخ پر رہنے والوں کے لیے نہ صرف انٹرنیٹ پہنچائے گا بلکہ یہ ٹیم سیارے کے زمین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پُل کا کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: ناسا کو ملی ایک اور تاریخی کامیابی

ایلون مسک نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے زمین سے ملتا جلتا سرخ سیارہ یعنی مریخ 15 سال بعد زمین کے قریب ترین آیا تھا اور یہ چاند کی کی روشن ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیارہ ایک ہفتے تک غروبِ آفتاب کے بعد مشرق کی سمت نظر آیا تھا اور نصف شب تک زیادہ روشن ہوتا رہا تھا۔

ناسا کے مطابق دونوں سیارے ہر 15 سال بعد انتہائی قریب ترین پوزیشن میں آتے ہیں تاہم اس کے باوجود زمین اور مریخ کے درمیان قریب ترین فاصلہ بھی 3؍ کروڑ 86؍ لاکھ میل ہے۔


متعلقہ خبریں