فیٹف اجلاس میں کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی، شہباز گل  


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں کسی قسم کی کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، کس نے ووٹ دیا اور کس نے نہیں یہ سب غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انسداد منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کے تین روزہ اجلاس کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پرعملدرآمد کیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے شمالی کوریا اور ایران کو بلیک لسٹ میں رکھا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا اور اسے باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں گیا، وزیراعظم

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں سعودی عرب نے پاکستان کیخلاف ووٹ دیا جس کے باعث گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم دفترخارجہ نے اس کی باضابطہ تردید کی تھی۔


متعلقہ خبریں