اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ہزار کلو سے زائد چرس برآمد

 3 ہزار کلو سے زائد چرس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام 

پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع  پسنی میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی  تین ہزار کلو سے زائد  چرس برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق پسنی میں کارروائی کے دوران گاڑیوں میں چھپائی گئی تین ہزار 180  کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ عملے نے  تین سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل  بھی قبضے میں  لے لی ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، جو بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: پشاور: منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے برآمد شدہ منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلو گرام چرس شامل تھی۔

اس ضمن میں ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کو لانچوں کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

مزید پؑھیں: کیا بالی وڈ منشیات کا گڑھ بن گیا؟

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسمگلنگ کے لیے ملزمان منشیات کو لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کے خواہش مند تھے۔

ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھے


متعلقہ خبریں