امریکی خلا باز خاتون  نے انتخابات کیلئے خلا سے ووٹ کاسٹ کر لیا


امریکی خلا باز خاتون نے 2020 صدارتی انتخابات کے لیے خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کی کریو ممبر کیٹ ریوبنس نے زمین سے 408 کلو میٹر بلندی میں خلا سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کی تصدیق امریکی خلائی ادارے ناسا  نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلا سے ووٹنگ کے لیے ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر ہیوسٹن کی جانب سے  محفوظ الیکٹرانک بیلٹ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے خاتون خلا باز نے ای میل میں اس الیکٹرانک بیلٹ کے لنک سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

امریکی انتخابات میں مداخلت کرنیوالوں کوقیمت چکانا پڑے گی، جوبائیڈن

یہی خاتون خلا باز 2016 میں بھی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر سے اپنا ووٹ کاسٹ کرچکی ہیں۔

امریکی کانگریس نے 1997 میں اس حوالے سے ایک قانون پاس کیا تھا جس میں خلا سے ووٹ دینے کے عمل کو ممکن بنایا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں