ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کر دی

ایران  نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں ایرانی سفیر کو بلیک لسٹ کیے جانے کے جواب میں عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر سمیت دو امریکی سفارتکار ایرانی حکومت اور شہریوں کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی، فنانسنگ اور دہشتگردانہ عمل میں ملوث ہیں۔

ایران نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتکار ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہیں جن میں ان کے دو نائب بھی شامل ہیں۔

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکہ نے ایرانی بینکوں پہ عائد کی تھی۔

چین اور ترکی نے ایران پر امریکی پابندیاں مسترد کر دیں

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا  کہ امریکہ نے ایران کے 18 بینکوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتائی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز