واٹس ایپ پر ہمیشہ کیلئے غیر ضروری چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن متعارف


پیغام رسانی کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین ہمیشہ کے لیے کسی بھی غیر ضروری جیت کو میوٹ کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، ایک ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا  نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے آڈیو یا ویڈیو کال گروپ میں آٹھ افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں اس سے قبل گروپ کال کے دوران صرف چار افراد کو شامل کیا جا سکتا تھا۔

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرکے فراہم کی جانے والی نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے جب سے دنیا کو متاثر کیا ہے اس وقت سے سماجی رابطے کی ویب سائتس کا استعمال بے پناہ بڑھ گیا ہے۔ واٹس ایپ ان میں سر فہرست ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں